صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کئی جنگیں روک چکے ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔
ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی سننے کو ملا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی جنگ ہو رہی ہے۔ مجھے اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے خود کو جنگیں ختم کرنے کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے پیچیدہ عالمی تنازعات حل کیے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ٹیرف کی حکمت عملی کے ذریعے روکا تھا جس سے لاکھوں جانیں بچانے میں مدد ملی۔
ٹرمپ نے گفتگو کے دوران نوبل انعام کا بھی حوالہ دیا ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ 2024 میں میرا کام نمایاں تھا، مگر 2025 میں بھی بہت سے بڑے عالمی اقدامات کیے، میرا مقصد انعام لینا نہیں بلکہ لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔
غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہوچکی ہے اور مستقل جنگ بندی برقرار رہے گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ جلد قائم کیا جائے گا اور یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے پہلے ممکن ہوگی۔