دو طرفہ تجارت معطل، طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

خیبر: طورخم سرحدی گزرگاہ کی بندش سے ٹرانزٹ سمیت دو طرفہ تجارت معطل ہے، تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان افغانستان کو تازہ پھل، سیمنٹ، کپڑا سمیت مختلف اشیاء برآمد کرتا ہے، ادویات، میڈیکل آلات، اسپورٹس سامان بھی پاکستانی برآمدات میں شامل ہے۔ 

کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے تازہ پھل، خشک پھل، کوئلہ سمیت معدنی اشیاء درآمد کی جاتی ہیں، طورخم تجارتی گزرگاہ کی بندش کے سبب پاکستان کی طرف دو ہزار سے زائد کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق پھنس جانے والی کارگو گاڑیوں میں ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ سامان لے جانے والے گاڑیاں شامل ہیں۔

Similar Posts