پاکستان اور افغانستان کی جنگ رکوانا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کروانا ان کے لیے بہت آسان ہے۔ شکوہ بھی کیا کہ ’جب کوئی تنازع حل کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں اگلی جنگ ختم کروانے کرنے پر آپ کو نوبل انعام ملے گا‘ لیکن مجھے نوبل انعام نہیں ملا۔

امریکی صدر نے جمعہ کے روز کہا کہ ’مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، اور اپنے دورِ صدارت میں آٹھ جنگیں رکواچکا ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی کشیدگی سے آگاہ ہوں اور دونوں ممالک کے درمیان اس جنگ کو روکنا میرے لیے بہت آسان ہے‘۔


AAJ News Whatsapp

امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھرپاک بھارت جنگ ختم کروانے کا ذکر کیا، کہا کہ ’وزیراعظم شہباز شریف نے مجھےکہا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کرکے لاکھوں جانیں بچائیں‘۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نوبل انعام نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے آٹھ جنگیں حل کی ہیں, اور ہر بار جب میں نے کوئی مسئلہ حل کیا، تو مجھ سے کہا گیا کہ اگلی جنگ ختم کروانے پر آپ کو نوبل انعام ملے گا لیکن مجھے نوبل انعام نہیں ملا‘۔انہوں نے مزید کہ کہ ’مجھے ان باتوں کی پرواہ نہیں، میں صرف جانیں بچانے کے لیے جنگیں رکوانا چاہتا ہوں‘۔

Similar Posts