جامشورو میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے السینا ہاسٹل کے ایک کمرے سے ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر کے طالب علم کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتول طالب علم کی شناخت عبداللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو جیکب آباد کا رہائشی تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
ڈی ایس پی کوٹری شاھنواز جوکھیو کے مطابق واقعے کا ہر زاویے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔