امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق ٹیلِس پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی دفاع اور خارجہ امور سے متعلق حساس معلومات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھیں۔ ایف بی آئی نے ان کے گھر سے ایک ہزار سے زائد “ٹاپ سیکرٹ” اور “سیکرٹ” نوعیت کے دستاویزاتی مواد برآمد کیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت میں بتایا گیا کہ ٹیلِس نے امریکی محکمۂ خارجہ اور پینٹاگون سے خفیہ معلومات حاصل کر کے اپنے گھر منتقل کیں۔ چونکہ وہ ماضی میں قومی سلامتی کونسل کے رکن رہ چکے ہیں، اس لیے انہیں ٹاپ سیکرٹ سیکیورٹی کلیئرنس حاصل تھی۔
رائٹرز کے مطابق ٹیلِس سابق امریکی صدر جارج بش کے دور میں اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، تاہم اب ان پر قومی سلامتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں بھارتی عناصر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر سکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت کے ان خطرناک اقدامات پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔