محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں آج پارہ 37 اور 38 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔
بلوچستان کی گرم و خشک ریگستانی سمت کی ہوائیں شہر پر بدستور اثرانداز رہیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق متوازی سمت کی ہواؤں کے سبب سمندری ہوائیں صبح سے شام کے درمیان بند یا غیر فعال رہ سکتی ہیں جبکہ گرم و خشک موسم کے باوجود نمی کا تناسب کم ریکارڈ ہو رہا ہے۔
کراچی میں موجودہ حدت کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے۔
اکتوبر کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاتا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت 23 سے 25 کے درمیان رہتا ہے۔