امریکا میں طیارہ گھنے جنگل میں گر کر تباہ؛ باپ اور دوبیٹیاں ہلاک

امریکای ریاست مونٹانا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق باپ اور دو بیٹیاں مونٹانا کے شہر پولسن جانے کے لیے آنے والی ناگہانی سے بے خبر اپنے چھوٹے جہاز میں سوار ہوئے تھے۔

موسم کی خرابی کو نظر انداز کرتے ہوئے 62 سالہ امریکی شخص نے اپنی دو بیٹیوں کی ضد کی آگے ہار مان لی اور طیارے کو اُڑانے لگے۔

ایک انجن والا چھوٹا طیارہ فضا میں بلند ہوتا گیا اور موسم کی سختیوں کو چیرتا ہوا منزل مقصود کی جانب بڑھتا چلا گیا۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد ان ہنستے مسکراتے خاندان کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا جس پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

جس کے دوران جہاز کا جلا ہوا ملبہ ایک گھنے جنگل سے مل گیا۔ موسم کی خرابی امدادی کاموں میں آڑے آتی رہی۔

کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد طیارے کے ملبے سے 62 سالہ مارک اینڈرسن، 22 سالہ لینی اور 17 سالہ ایلی کی لاشیں نکال لی گئیں۔

حادثے کی وجہ ممکنہ طور پر موسم کی خرابی ہوسکتی ہے تاہم تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

 

Similar Posts