بولنگ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے پاکستان کی ٹیم 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان ٹیم اپنے دونوں گروپ میچز 7 نومبر کو کھیلے گی۔
پاکستان اسکواڈ:
عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز
نان ٹریولنگ ریزرو:
دانش عزیز، محمد فائق
Abbas Afridi to lead Pakistan in Hong Kong Sixes
Details here ⤵️ https://t.co/qARGuaYs8s
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 21, 2025