پی ٹی آئی رہنما علی بخاری، عامر مغل ودیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری، عامر مغل ودیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے مبینہ دھاندلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت کیس درج ہے۔

Similar Posts