پاکستانی بلے باز سعود شکیل کہتے ہیں لیٹر آرڈر زیادہ رنز نہیں کر پا رہے۔ اگر ٹیسٹ میچ جیتنے ہیں تو ایسی غلطیاں نہیں ہونی چاہیئے۔
جنوبی افریقا کے خلاف راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستانی بلے باز سعود شکیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کل میچ کا پہلا سیشن بہت اہم ہوگا، اس وکٹ پر چوتھی اننگ بہت مشکل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی جلد از جلد ساؤتھ افریقا کو آؤٹ کریں۔وہ سمجھ رہے تھے وکٹ اسپین لے گی لیکن وہ ایسا نہیں ہوا۔