مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مشرق وسطیٰ کی معروف کمپنی نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تاریخی سرمایہ کاری کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (آئی ایچ سی) نے 5 ارب ڈالر میں فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی۔

آئی ایچ سی 240ارب ڈالر مارکیٹ ویلیو کے ساتھ 1300 سے زائد ذیلی کمپنیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ آئی ایچ سی کا اہم منصوبہ بینک کو جدید، مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل کمرشل بینک میں تبدیل کرنا ہے۔

کمپنی کے ترجیحی منصوبوں میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن اور عالمی معیار کے نظام کا فروغ شامل ہے۔

آئی ایچ سی کا ذیلی ادارہ ’’انٹرنیشنل ریسورسز ہولڈنگ‘‘ پاکستان میں کان کنی اور توانائی کے منصوبوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔ آئی ایچ سی کا پاکستان کے مالیاتی اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کی مزید سرمایہ کاری کا عزم ہے۔

پاکستان میں نجکاری کا یہ سنگِ میل عالمی منڈیوں میں پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

آئی ایم ایف کے مثبت جائزے اور عالمی ریٹنگ میں بہتری سے پاکستان کے اصلاحاتی عمل کو نئی جہت ملی۔ پاکستان کی معاشی و اصلاحاتی کامیابیوں میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار نمایاں ہے۔

Similar Posts