35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی میں ہونے والے35 ویں نیشنل گیمز کا منظور شدہ بجٹ 52 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق التو کے سبب گیمز کے اخراجات میں اضافہ ہوا جبکہ رنگا رنگ افتتاحی اور اختتامی تقریب کی وجہ سے بھی اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ اضافی رقم کا جائزہ لینے کے لیے بدھ کو ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

دریں اثنا سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد خان بخش مہر کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد گیمز کو شایان شان اندازمیں منعقد کرانا ہے۔

اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے اور امید ہے کہ 18 برس بعد سندھ کی میزبانی میں ہونے والے گیمز کے لیے اضافی بجٹ منظور کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں رواں سال مئی میں 35 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد طے تھا۔ تاہم، تمام ترتیاریوں اور ٹیموں کی تشکیل کے باجود شہر میں شدید گرمی کے سبب گیمز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

Similar Posts