کراچی میں نادرا کا سب سے بڑا میگا سینٹر قائم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ایم سی کے ساتھ معاہدے کے تحت نادرا گلبرگ ٹاؤن میں میگا سینٹر قائم کرے گا، ایم او یو پر ڈی جی نادرا سندھ عامر علی خان نے دستخط کیے۔
میگا سینٹر ہفتے میں چھ دن، 24 گھنٹے خدمات فراہم کرے گا، پاسپورٹ ، تھیلیسیمیا ٹیسٹ، اسلحہ لائسنس اور بزرگ شہریوں کے لئے الگ کاؤنٹرز مختص ہوں گے۔
سینٹرل ڈسٹرکٹ کا نادرا زونل دفتر بھی اسی عمارت میں بنایا جائے گا، عائشہ منزل، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا، لیاقت آباد کے شہری فائدہ اٹھا سکیں گے۔