ان دنوں شگفتہ اعجاز سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے بےحد کم وقت میں وزن اتنا کم کرلیا ہے کہ اب وہ لڑکی جیسی دکھائی دینے لگی ہیں۔
تاہم صرف شگفتہ ہی نہیں ان کی بیٹیاں بھی جن کا وزن زیادہ تھا اب بےحد پتلی نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ان کی تصاویر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹیاں یہاں تک کہ داماد بھی وزن کم کرنے کیلئے آف لیبل استعمال کیے جانے والے انجیکشن اوزیمپک کا استعمال کر رہے ہیں جوکہ ذیابطیس کے مریضوں پر استعمال ہوتا ہے تاہم اس سے وزن بھی تیزی سے گرتا ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)
صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے کم وقت میں بغیر کسی وزرش اور ڈائیٹ کے اس طرح پوری فیملی کا وزن اچانک کم ہوجاتا اس بات کا اشارہ ہے کہ اوزیمپک ہی استعمال کیا ہے کہ ان دنوں اس سے وزن کم کرنا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے جبکہ بھارتی فنکار بھی اس کا استعمال کر رہے ہیں۔
شگفتہ اعجاز یا ان کی بیٹیوں کا اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم کچھ مہینوں قبل اداکارہ کے شوہر انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں شوہر کے جانے سے بڑی تبدیلی آئی ہے اور وہ 6 ماہ بعد اس صدمے سے باہر آئیں ہیں۔