سندھ کے ضلع میرپورخاص میں 3 بچے پانی کے گڑھے میں ڈوب گئے۔ ایک کو بچالیاگیا۔ جبکہ دو کی لاشیں نکال لی گئیں۔
میرپور خاص کے تعلقہ کوٹ غلام محمد کے قریب گھر کے باہر کھیلتے بچے پانی کے گڑھے میں ڈوب گئے، ڈوبنے والے 3 بچوں میں سے 2 بچے فرحان اور شاہ جہاں موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچے کوعلاقہ مکینوں نے بچالیا۔
ٹنڈو الہ یار کے قریب حادثے میں جاں بحق 4 دوستوں کے سفر کی خوشگوار ویڈیو سامنے آ گئی
مکینوں نے بتایا کہ تینوں بچے پانی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک گڑھے میں گرگئے۔ تینوں بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔
آواران : ندی میں نہاتے ہوئے 5 بچے جاں بحق ہو گئے
عید کے تیسرے روز 8 سالہ فرحان اور 6 سالہ شاہ جہاں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اور کم سن بچوں کے جاں بحق ہونے پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔