قیدیوں کی لاشوں کی تلاش، اسرائیل نے مصری ٹیم کوغزہ میں داخلے کی اجازت دے دی

اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مصری ٹیم کو غزہ میں داخل ہو کر ہلاک یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق، مصری ٹیم اور ریڈ کراس کے اہلکار غزہ میں ییلو لائن کے پار جا کر لاشوں کی تلاش کا کام انجام دیں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس کارروائی کے دوران اسرائیل غزہ کی پٹی پر مکمل سکیورٹی کنٹرول برقرار رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ٹیموں کی سرگرمیوں پر اسرائیلی فورسز کی نگرانی جاری رہے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی کے بارے میں فیصلہ اسرائیل کرے گا۔


AAJ News Whatsapp

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی سکیورٹی اور مستقبل کے انتظامات سے متعلق حتمی اختیار اسرائیل کے پاس ہی رہے گا۔

ذرائع کے مطابق، مصری اور ریڈ کراس ٹیمیں آئندہ چند دنوں میں غزہ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں تلاش کا عمل شروع کریں گی، جہاں متعدد یرغمالیوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Similar Posts