شوگرملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار، پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم

شوگر ملز  کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار دے دی گئی جب کہ چینی کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایف بی آر نے کہا کہ  شوگر ملز بغیر مانیٹرنگ پیداوار نہیں نکال سکیں گی، شوگر ملز کے لیے جدید جی پی یو سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

شوگر ملز کو کرشنگ سیزن سے پہلے مانیٹرنگ آلات نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ایف بی آر نے پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹکس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔

شوگر ملز کی پیداوار کی ویڈیو اینالیٹکس سے ٹریکنگ کی جائے گی، ایف بی آر نے شوگر  ملز میں جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا۔

ایف بی آر نے کہا کہ چینی کی پیداوار کی اب ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹر ہوگی، ایف بی آر نے سیمنٹ بیگز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔

یکم نومبر سے بغیر ٹیکس اسٹیمپ بیگز کی ترسیل ممنوع قرار دی گئی ہے، سیمنٹ شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ کردیا گیا۔

تمام بیگز پر یونیک آئی ڈی مارکنگ لازمی قرار دی گئی ہے، ایف بی آر نے سیمنٹ سیکٹر میں شفافیت بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

Similar Posts