کراچی کی مقامی عدالت نے پیکا قانون کے تحت مقدمے میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے، عید کی تعطیل کے باعث ایف آئی اے کو عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہو سکی تھی۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی، فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ اور غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمات درج ہیں۔