وزیر اعلیٰ پنجاب کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دینگی؟ چوہدری منظور حسین

0 minutes, 0 seconds Read

پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم حساس مسئلہ ہے، پانی پر پاک بھارت کا مسئلہ رہا ہے، وزیرِاعلیٰ پنجاب بتائیں آپ کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دیں گی؟

پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کا کہنا تھا کہ نئی نہروں پر سندھ میں بہت احتجاج ہو رہا ہے۔ پاکستان میں پانی کا مسئلہ بہت حساس ہے۔ پانی پرپاک بھارت کا مسئلہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ شیخوپورہ کا پانی کاٹیں گی، سیالکوٹ کا کاٹیں گی کہاں کا کاٹیں گی؟ پانی تو سسٹم میں اتنا ہی ہے نہیں، آپ نے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی دینا ہے اس نہر کو تو کہاں سے کاٹ کر دیں گی۔

چوہدری منظور سسٹم میں پانی موجود نہیں، جس صوبے کا مسئلہ ہے اسکے لوگ بات کریں، آپ نے نان ایشو کھڑا کیا۔ پہلے ہی دو صوبوں کے حالات خراب ہیں اب تیسرے میں کرنا چاہتے ہیں، یہ منصوبہ بالکل فزی ایبل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ نہیں ہونے دیگی، ہم ہر جگہ کاشتکاروں کیساتھ کھڑے ہونگے۔ وزیر اعظم سے سوال ہے کہ سندھ اور دیگر صوبوں کے مطالبے کے باوجود مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس کیوں نہیں بلا رہے؟

انہوں نے کہا کہ آپ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر پنجاب کے چھوٹے کاشتکاروں کا قتل کر رہے ہیں، ماہرین بھی حیران ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ جو بھی نہر نکالتے ہیں اس کا چودہ فیصد ضائع ہو جاتا ہے جبکہ چولستان نہر کا چالیس فیصد ضائع ہونے کا خدشہ یے۔

چوہدری منظور نے کہا کہ ہرصوبےکاحق ہےکہ اپنےحصے کاپانی جہاں دیناچاہےدےسکتے ہیں، 30ملین ایکڑفٹ پانی سسٹم سےہی غائب ہوگیااب مزید کمی آرہی ہے،

انہوں نے کہا کہ کسانوں کوزمین 90دن کیلئےدی جارہی ہے، باقی9ماہ کیا کرینگے، پنجاب حکومت کہہ رہی ہےکہ ہم14 ڈی کوبحال کررہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پانی کی کمی کو تمام صوبوں میں تقسیم ہونا ہے، سی ایم پنجاب بتائیں کہ کون سی نہر بند کر کے چولستان کینال کو پانی دینگے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب جولائی سے ستمبر تک آتے ہیں، چولستان کینال کو کب سے پانی دینگے، باقی 9ماہ کہاں سے پانی دینگے، پہلے کہتے ہیں کہ یہ صرف سیلاب کے دنوں میں چلے گی، آپ چولستان کینال بنا رہے ہیں جس سے بنجر رقبہ آباد کیا جائیگا، ایشوٹو ایشو حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

Similar Posts