امریکا: ہیلتھ کیئر سینٹر کی 500 سے زائد زندہ افراد سے تعزیت

امریکا میں ہیلتھ کیئر سینٹر کی جانب سے 500 سے زائد زندہ افراد کو غلطی سے تعزیتی خط بھیجنے پر معذرت کرلی۔

مقامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مین ہیلتھ سینٹر میں کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث اہلکاروں نے 531 زندہ افراد کو ان کی موت حوالے سے تعزیتی خط بھیج دیے۔

مین ہیلتھ کے اہلکاروں نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’مین ہیلتھ‘ اس غلطی پر تہہ دل سے پشیمان ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اس غلطی کا سبب ایک کمپیوٹر پروگرام تھا جو خطوط تیار کرتا ہے۔

مین ہیلتھ ایک غیر منافع بخش ہیلتھ کیئر سینٹر ہے جو ایک لیول 1 ٹراما سینٹر اور آٹھ دیگر اسپتالوں کو چلاتا ہے۔

Similar Posts