کراچی میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور نقدی برآمد

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن اور قائدآباد کے علاقوں میں ہونے والے ان مقابلوں میں ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد حراست میں لیا گیا۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سو بستر اسپتال کے قریب مبینہ مقابلہ کیا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق، زخمی ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے، اور ملیر پولیس کے ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے۔

دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے علاقے فقیرآباد کالونی میں پیش آیا، جہاں پولیس نے ڈاکو سلیم خان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

چھیپا حکام کے مطابق ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اور اس سے بھی ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

Similar Posts