غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، طوفان کے باعث 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں اور طغیانی نے شہر سیبو سمیت کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلوں نے درجنوں مکانات، گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز بہا دیے۔
حکام کے مطابق، طوفان کالمیگی کو رواں سال 2025 کا سب سے خطرناک طوفان قرار دیا گیا ہے۔ صورتحال بگڑنے پر صدر مارکوس نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔
People solemnly kneel & pray — at least 140 killed in Typhoon Kalmaegi in Philippines
Storm now heading for Vietnam pic.twitter.com/39IZZCBqtW
— RT (@RT_com) November 6, 2025
دوسری جانب، رپورٹس کے مطابق یہ طوفان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد اب ویتنام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ویتنامی حکام نے ہنگامی اقدامات کے تحت 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد فوجی اور ریسکیو اہلکار تعینات کر دیے ہیں، ساحلی علاقوں سے شہریوں کے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ہوائی اڈے اور مرکزی شاہراہیں بند کر دی گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق، اگلے 24 گھنٹوں میں طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس سے خطے میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔