31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش کامیابی سے اختتام پذیر

لاہور ایکسپو سنٹر میں 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق 31ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 22 سے 24 نومبر لاہور ایکسپو سینٹر میں ای کامرس گیٹ وے پاکستان لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔  ایونٹ پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے اختتام پذیر ہوا۔ 

تقریب کی صدارت یونائیٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن ان چیف ایس۔ ایم تنویر نے کی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، بورڈ آف انویسٹمنٹ اور مختلف چیمبرز کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی۔ 

ایونٹ نے 30 ملین ڈالر کے یقینی اور متوقع معاہدوں کے ساتھ ریکارڈ ساز کاروباری کامیابی حاصل کی۔ نمائش میں 10 سے زائد ممالک سے دو ہزار عالمی برانڈز، 425 نمائش کنندگان، بین الاقوامی مندوبین اور 57,000 سے زائد تجارتی زائرین نے بھی شرکت کی۔

اسمارٹ فیکٹریز، اے آئی سسٹمز، انٹرنیٹ آف تھنگز ٹیکسٹائل ایکو سسٹمز، روبوٹکس بیسڈ مشینری اور ڈیجیٹل پرنٹنگ صنعتکاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔

ٹیکسٹائل ایشیا 2025 کے ذریعے پاکستان میں عالمی اشتراک اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ عالمی ٹیکنالوجی لیڈرز کی بھرپور شمولیت نے پاکستان کے ٹیکسٹائل  شعبہ کو نئی جہت دی۔ 

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے صنعتی شعبہ جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Similar Posts