ضمنی الیکشن میں ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان نہ دینے پر درخواست سماعت کیلیے مقرر

ضمنی انتخابات میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

ٹی ایل پی کے 6 امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں میں ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت 10 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے سعد رضوی، دیگر امیدواروں اور متعلقہ آر اوز کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیے جانے کے باعث امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیے گئے تھے، جس پر امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔

Similar Posts