پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک شخص مبینہ ملزم تھا تاہم لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے شہری کو گھر سے اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔
واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سی سی پی او پشاور نے معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی کوآرڈینیشن کر رہے ہیں جب کہ ایس پی صدر سرکل بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام حقائق کی بنیاد پر جلد از جلد رپورٹ پیش کرے۔