انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد بھیک کی طرح معاوضہ مانگنا پڑتا ہے، رومیسہ خان

پاکستانی اداکارہ رومیسہ خان نے انڈسٹری میں معاوضہ وقت پر نہ ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کئی اداروں کے بعد اب رومیسہ خان نے بھی انڈسٹری میں ادائیگیوں کے معاملے پر آواز اٹھائی۔ 

ایک حالیہ وائرل انٹرویو کلپ میں رومیسہ خان نے تصدیق کی کہ ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ انڈسٹری میں ہے اور صورت حال یہ ہے کہ اپنے پیسوں کو بار بار بھیک کی طرح مانگنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بار بار اپنے پیسے مانگنے میں موت آتی ہے، اس وجہ سے کئی بار پیسے نہیں ملے۔
View this post on Instagram A post shared by Runway Pakistan® (@runway.pakistan)

رومیسہ خان نے کہا کہ اگر پیسے بروقت نہیں ملتے تو میں بھی پھر نہیں مانگتی اور پھر اس پر مجھے لوگوں سے ڈانٹ اور سینئرز کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

Similar Posts