مودی ایک نمبر کا جھوٹا اور مکار ہے، فوری طور پر استعفیٰ دے، بھارتی شہری گجرات کے قصائی پربرس پڑے۔ سوشل میڈیا صارفین مودی کی نااہلی پرنالاں، کہا وہ ڈرپوک ہے کچھ بھی نہیں کر سکتا، بھارتی مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر بھی کڑی تنقید کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر عوامی تنقید کا سامنا، شہریوں نے انہیں ”جھوٹا، مکار اور نااہل“ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ”گجرات کے قصائی“ کے نام سے شہرت پانے والے مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بھارتی شہریوں نے مختلف پوسٹس اور تبصروں میں مودی حکومت کی ناقص کارکردگی، بڑھتی مہنگائی اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
ایک صارف نے لکھا مودی صرف زبانی دعوے کرتا ہے، حقیقت میں وہ ڈرپوک ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف اقلیتیں ہی نہیں بلکہ بڑی تعداد میں ہندو شہری بھی حکومت سے نالاں دکھائی دیے۔
ایک پوسٹ میں کہا گیا اگر آج مہاتما گاندھی زندہ ہوتے تو مودی کی پالیسیوں پر رو پڑتے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تبصروں میں عوام نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے ملک کو معاشی، معاشرتی اور اخلاقی بحران میں دھکیل دیا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ حکومت صرف قوم پرستی کے نعروں اور مذہبی تفریق پر توجہ دے رہی ہے۔
ایک صارف نے کہا حکومت صرف فسادات کروا سکتی ہے، مسائل کا حل نہیں دے سکتی۔“
بڑھتی ہوئی عوامی بےچینی اور سوشل میڈیا پر زور پکڑتی مہم کے پیشِ نظر نریندر مودی کی قیادت پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے اس عوامی ردعمل پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، لیکن سوشل میڈیا پر موجود صورتحال حکمران جماعت کے لیے ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔