ہانگ کانگ سکسز: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

ہانگ کانگ سکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ خواجہ نافع کی 14 گیندوں پر جارحانہ نصف سنچری نے ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔


AAJ News Whatsapp

ہانگ کانگ سکسز کے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز اسکور کیے۔

جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست: پاکستان نے پہلی بار ہوم ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی 780 85

اوپنر خواجہ نافع نے صرف 14 گیندوں پر 50 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں چھکے اور چوکے شامل تھے۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بھرپور کوشش کی لیکن مقررہ اوورز میں 120 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان نے ایک رن سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنا لی۔

Similar Posts