8 لگاتار چھکے، بھارتی کرکٹر نے روی شاستری اور گیری سوبرز کا ریکارڈ روند ڈالا، ویڈیو دیکھیں

بھارتی کرکٹر اَکاش کمار چودھری نے ناقابلِ یقین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

رانجی ٹرافی کے میچ میں انہوں نے لگاتار آٹھ چھکے لگا کر نہ صرف دو عظیم کرکٹرز سر گارفیلڈ سوبرز اور روی شاستری کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا بلکہ صرف 11 گیندوں پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔

یہ شاندار کارکردگی بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ گروپ کے میچ میں میگھالیہ اور اروناچل پردیش کے درمیان دوسرے دن دیکھنے میں آئی۔

🚨 Record Alert 🚨

First player to hit eight consecutive sixes in first-class cricket ✅

Fastest fifty, off just 11 balls, in first-class cricket ✅

Meghalaya’s Akash Kumar etched his name in the record books with a blistering knock of 50*(14) in the Plate Group match against… pic.twitter.com/dJbu8BVhb1
— BCCI Domestic (@BCCIdomestic) November 9, 2025

میگھالیہ کی ٹیم جب 576 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی، تو 25 سالہ اَکاش نمبر آٹھ پر بیٹنگ کے لیے آئے۔

ابتدائی چند گیندوں پر دو سنگلز لینے کے بعد، انہوں نے بائیں ہاتھ کے اسپنر لیمار دابی کو ایک اوور میں لگاتار چھ چھکے رسید کیے۔

یہ کارنامہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس سے قبل صرف دو کھلاڑی سر گارفیلڈ سوبرز (1968) اور روی شاستری (1985) انجام دے چکے ہیں۔

اگلے اوور میں آف اسپنر ٹی این آر موہت کی ابتدائی دو گیندوں پر بھی اَکاش نے دو مزید چھکے جڑ دیے یوں وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں آٹھ لگاتار چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

میگھالیہ کی ٹیم نے 629 رنز پر اننگز ڈکلیئر کی اس وقت اَکاش چودھری 14 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

 

Similar Posts