حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ہیلی کاپٹر کو تباہ ہونے سے پہلے دو حصوں میں ٹوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ پہاڑی علاقے میں ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا، جب ملٹری پلانٹ کے ملازمین کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر فضا میں دو ٹکڑوں میں بٹ گیا۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے بہادری سے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کو پانی میں اتارنے کی کوشش کی، تاہم چند لمحوں بعد اس نے دوبارہ ہموار زمین پر لینڈنگ کی کوشش کی۔
عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر کچھ دیر تک ہوا میں معلق رہا، مگر پھر بے قابو ہو کر گھومتا ہوا زمین پر آ گرا اور تباہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ملٹری پلانٹ کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر، چیف انجینئر اور چیف ڈیزائنر سمیت 5 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
❗️The moment of yesterday’s Ka-226 helicopter crash in 🇷🇺Dagestan with employees of the military plant “Kizlyar Electromechanical Plant”
The accident killed the deputy general director, chief engineer and chief designer pic.twitter.com/JVVKEWc43E
— 🪖MilitaryNewsUA🇺🇦 (@front_ukrainian) November 8, 2025
روسی حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ابتدائی رپورٹ میں فنی خرابی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔