لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سیاست میں آنا نہیں چاہتا آپ دعا کریں کہ میں اس فیصلے پر ثابت قدم رہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں ایک سیاسی جماعت میں شمولیت کیلیے تیار تھا مگر پھر 6 سال پہلے کچھ ایسی چیزیں ہوئیں جس کے بعد میرا ذہن سیاست سے تبدیل ہوگیا۔
آفریدی نے کہا کہ سیاست میرے بس کی بات نہیں ہے اس لیے میں اس طرف آنے کا خواہش مند بھی نہیں۔
انہوں نے مبہم جواب دیتے صحافیوں سے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کیجئے گا کہ اللہ مجھے سیاست میں نہ آنے کے فیصلے پر ثابت قدم رکھے کیونکہ یہی میرا ارادہ ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا ہوگا۔
اس انٹرویو میں عمران خان سے متعلق سوال کا جواب سُن کر آفریدی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ یہ گفتگو چند روز قبل آفریدی نے لندن دورے پر کی تھی۔