ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں انچارج شاد باغ انویسٹی گیشن تنزیل الرحمٰن نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں نقب زنی کی متعدد وارداتیں کی تھیں۔ دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ ملزم دن کے وقت گھروں کی ریکی کرتا اور رات کے وقت ان گھروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کر لیتا تھا۔
ملزم سے برآمد ہونے والی اشیاء میں 70 تولے طلائی زیورات، آرٹیفشل جیولری، 6 قیمتی گھڑیاں، 2 ٹیبلٹس، موبائل فونز اور 6 عدد ایل سی ڈیز شامل ہیں۔
ایس ایس پی محمد نوید نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد برآمد ہونے والے مال مسروقہ میں سے طلائی زیورات اور دیگر سامان کے مالکان کو واپس کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی محمد نوید نے شاد باغ انویسٹی گیشن کے انچارج تنزیل الرحمٰن اور ان کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور ان میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔