بولی وڈ اداکارہ اور ٹیلی ویژن شخصیت شہناز گِل نے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل اور اپنے حوالے سے کی جانے ولی قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گِل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ دونوں پنجاب کے ایک ہی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے شبھمن گِل ان کے بھائی ہو سکتے ہیں۔
ان قیاس آرائیوں پر ہنستے ہوئے شہناز کا کہنا تھا ’عین ممکن ہے کہ وہ امرتسر سے ہوں۔ جب وہ ٹرینڈ کرتے ہیں تو میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں۔ ان کے درمیان بہن بھائی کا رشتہ ہوگا۔‘
شہناز نے شبھمن گِل کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں۔