پی سی بی کا سری لنکا کیخلاف سیریز جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز معمولی تبدیلی کے ساتھ جاری رہنے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سیریز کے شیڈول میں معممولی سی تبدیلی کرتے ہوئے 13 نومبر کو کھیلا جانے والا دوسرا ایک روزہ میچ اب 14 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس ہی طرح 15 نومبر کو شیڈول تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے۔

ری شیڈول ہونے والے میچز کے لیے پرانی تاریخوں کے ٹکٹ ہی استعمال کیے جا سکیں گے۔

Similar Posts