شہر قائد میں تین روز کے دوران موسم خشک، رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران دن کے وقت شمال مشرقی (تھرپاکر) کی ہوائیں چلنے کے سبب موسم قدرے خشک جبکہ رات کے وقت خنک رہنے کی توقع ہے، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
اس دوران شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند چھاسکتی ہے جس کے سبب حدنگاہ ایک سے دو کلومیٹر کم ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران شہر میں تین مختلف سمتوں (شمال مشرق، مغرب، جنوب مغرب) سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
جمعہ کو شہر کا کم سے کم پارہ 16.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 32.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، دیہی سندھ کے روہڑی اور موہنجودڑو میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔