ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے بلائنڈ ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے سری لنکا کے خلاف 78 گیندوں پر 230 رنز اسکور کر کے بلائنڈ ویمنز کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

شاندار بیٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا ریکارڈ پاکستان اور اپنے والدین کے نام کرتی ہیں۔

واضح رہے بلائنڈز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 211 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 331 رنز اسکور کیے۔جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر صرف 120 رنز بنا سکی۔

Similar Posts