بچی سے زیادتی کا مقدمہ: بی جے پی لیڈر کو تاحیات عمر قید کی سزا

عدالت نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے کے بعد بی جے پی لیڈر کو تاحیات عمر قید کی سزا سنا دی۔

کیرالا کی خصوصی عدالت کے جج ایم ٹی جلالارانی نے پالاتھائی بچوں کے جنسی استحصال کے معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور اسکول ٹیچر کے پدم راجن عرف پپن ماسٹر کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں عمر قید یعنی طبیعی موت تک قید کی سزا سنائی۔

بھارتیہ جنتہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے مجرم پدم راجن جسے پپن ماسٹر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ مقامی طور پر بی جے پی کا ایک سرکردہ رہنما ہے۔ مجرم کو عدالت کی طرف سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ایک سال کی اضافی قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔


AAJ News Whatsapp

مجرم پائے جانے کے ایک دن بعد ہی جج ایم ٹی جلجا رانی کی جانب سے سزا سنائے جانے کے ساتھ پدم راجن پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور ادا نہ کرنے پر ایک سال کی اضافی قید کا حکم دیا گیا۔

بی جی پی رہنما کو پوکسو ایکٹ کے تحت 20 سال کی دو الگ الگ شقوں کے تناظر میں سزا دی گئی جس سے اسکی مجموعی سزا 40 سال ہوگئی جبکہ 2لاکھ روپے کا جرمانہ بھی اس پر عائد کیا گیا ہے۔

خواتین کی خرید و فروخت: بھارت کے بازاروں کی شرمناک حقیقت

سزا میں 20 سال کی سخت قید کی دو الگ الگ شرائط شامل ہونے کے بعد مجرم کو اپنی باقی ماندہ فطری زندگی کے لیے قید کی سزا بھگتنی ہوگی۔

بھارت آج بھی خواتین کے ساتھ جنسی درندگی میں سر فہرست، این سی آربی رپورٹ

49 سالہ پدم راجن نہ صرف سابق بی جے پی تھرپنگوٹور پنچایت کے صدر ہیں بلکہ سنگھ پریوار کے اساتذہ کی تنظیم کے ضلعی رہنما بھی تھے۔

متاثرہ 10 سالہ طالب علم اس اسکول میں پڑھتی تھا جہاں مجرم پدم راجن بطور استاد کام کرتا تھا، اس نے اسکول کے بیت الخلا میں کئی بار بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

Similar Posts