شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں سے ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
کورنگی نمبر ڈھائی میں پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
ایک ڈاکو سہیل عرف کانٹا زخمی حالت میں گرفتار ہوا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرے ملزم صدام کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک پستول اور دو موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔