پاکستانی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا ہے جس سے حکومت کے باقی ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ جُڑنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ساحل سمندر پر سی می وی 6 سب میرین کیبل پھیلانے کا کام جاری ہے۔ سی می وی 6 کیبل ہاکس بے کے ساحل پر پہنچ گئی ہے۔
ساؤتھ ایسٹ ایشیا، میڈل ایسٹ ، ویسٹرن یورپ 6 کیبل 21٫700 کلو میٹر لبمی ہے۔ سب میرین کیبل پاکستان کو دنیا کے بیشتر ممالک سے جوڑے گی. سی می وی 6 سب میرین کیبل سنگاپور سے شروع ہوکر فرانس تک جاتی ہے جس کا ایک پوائنٹ کراچی بھی ہے۔
ٹرانس ورلڈ اس سے پہلے بھی تین سب میرین کیبل پاکستان میں لاچکے ہیں۔ سب میرین 2005، دوسری 2015 اور تیسری 2024 میں پاکستان میں آئی۔
سی می وی 6 ٹرانس ورلڈ کی چھوتی سب میرین کیبل ہے۔ سی می وی 6 سولہ بڑی کمپنیوں کا کنسورشیم ہیں۔ سی می وی 6 سے پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔