قلات: بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

قلات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کے نام پر بڑے بڑے زمینداروں کو بلیک کرکے لاکھوں روپے طلب کرتا تھا، ملزم پیسے نہ دینے کی صورت میں فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے تھے۔

قلات پولیس کے ایس پی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قلات پولیس نے انٹلیجنس بیس اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بھتہ خور گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم کلعدم تنظیم کے نام پر قلات کے تاجروں بڑے زمینداروں اور ہندو برادری سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرتا تھا اور بھتہ نہ ملنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتا تھا۔

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کے قتل کا معاملہ، پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ہندو ڈاکٹر کو بھتہ نہ دینے پر اس کے کلینک پر فائرنگ بھی کی تھی جس سے ہندو ڈاکٹر محفوظ رہا تھا۔

ایس پی شہزاد اکبر کے مطابق ایس پی شہزاد اکبر کی ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ زمینداروں کی جانب سے اطلاعی رپورٹ درج کرنے پر پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر اندر بلیک میلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے، علاوہ ازیں ملزم سے متعلقہ فون بھی برآمد کرلیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے متعلقہ فون بھی برآمد کیا گیا کہ جس کے زریعہ وائس تبدیل کرکے ٹھیکیداروں اور زمینداروں کو بلیک میل کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے قلات پولیس ہمہ وقت تیار ہیں۔

Similar Posts