سابق ٹیسٹ کرکٹ سرفراز نواز کے اپنی سوانح عمری میں چونکا دینے والے انکشافات

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز کی سوانح عمری سے پاکستان کرکٹ کو ایک اور طوفان کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

لندن میں مقیم 76 سالہ سرفراز نواز کا کہناہے کہ سوانح عمری میں میچ فکسنگ سمیت چونکا دینے والے انکشافات کرنے جارہا ہوں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز کا کہنا تھا  کہ وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھا رہا ہوں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے سے چھپا رکھا تھا۔

سرفراز نواز نے کہا کہ میں اکیلا کھڑا رہا اُن لوگوں کے خلاف جو خاموشی سے کھیلوں کو اپنے مفاد کے لیے موڑتے رہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ وہ سب کچھ کہہ رہا ہوں جسے دوسروں نے کہنے کی ہمت نہ کی۔

واضح رہے کہ سرفراز نواز نے  55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Similar Posts