شہر قائد کے علاقے طارق روڈ ڈولمین مال کے قریب گھر ایک کمرے میں آگ لگنے سے دفتری سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بہادر آباد کے علاقے طارق روڈ ڈولمین مال کے قریب گھر کے اندر کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آتشزدگی کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، فائر فائٹرز نے نصف گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ایس ایچ او عقیل نے بتایا کہ گھر کے اندر ایک کمرے کو آفس بنایا ہوا تھا اس کے اندر آگ لگی تھی ، آتشزدگی کے نتیجے میں کمرے موجود دفتری ساما ن و کاغذات جل کر خاکستر ہوگیا۔
جبکہ گھر کے دیگر سامان محفوظ رہا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے کا بتایا گیا ۔