ڈکی بھائی کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہائی التوا کا شکار

سوشل میڈیا انفلوئسر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی رہائی کا معاملہ ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا۔

عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود روبکار جاری نہ ہونے کے باعث انہیں آج رہا نہیں کیا جاسکا، عدالتی وقت حتم ہوگیا اور روبکار جاری نہیں کی جا سکی جس کے باعث ان کی رہائی التوا کا شکار ہوگئی۔

ڈکی بھائی کے وکیل نے بتایا  کہ ہم نے آج بہت کوشش کی لیکن روبکار مکمل نہیں ہوسکی۔ روبکار کی جانچ پڑتال کے لیے وقت درکار ہوتا ہے اسی وجہ سے آج رہائی ممکن نہ ہوئی۔

وکیل کے مطابق روبکار کل تک مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد ڈکی بھائی کی رہائی متوقع ہے۔

Similar Posts