کراچی ایئرپورٹ پر فارن آبجیکٹ ڈیبری آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر’فارن آبجیکٹ ڈیبری’ (ایف او ڈی) آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا،ڈومیسٹک سے انٹرنیشنل آرائیول تک ہونے والی آگاہی واک کی قیادت ایئرپورٹ منیجر نے کی۔
آگاہی واک میں سول ایوی ایشن، ایئر لائنز اور گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیوں کے نمائندگان بھی شریک تھے، شرکاء نے راستے میں موجود معمولی کچرا اٹھا کر سیفٹی اور سیکیورٹی شعور کو اجاگر کیا۔
واک کا مقصد ایئر سائیڈ کی صفائی اور حفاظتی ذمہ داریوں کے شعور کو مضبوط کرنا تھا، واک کے دوران ایف او ڈی سے بچاؤ اور جہازوں کو نقصان سے محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔