’ہمایوں سعید ابھی بڑے اداکاروں کے معیار پر پورا نہیں اترتے‘ ، شبیر جان کا دو ٹوک مؤقف

0 minutes, 0 seconds Read

ہمایوں سعید اور شبیر جان اداکاری کی دنیا کے دو بڑے نام ہیں۔ ایک طرف ہمایوں سعید، جنہیں لوگ پاکستان کا سپر اسٹار مانتے ہیں اور دوسری طرف سینئر اداکار شبیر جان، جنہیں ان کی سنجیدہ اداکاری اور کھری باتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران، شبیر جان سے پوچھا گیا کہ وہ ساتھی اداکاروں کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے۔ اس پرانہوں نے ہمایوں سعید کے بارے میں کہا، ”ہمایوں بہت محنتی انسان ہیں، انہوں نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ لیکن میں ان کی اداکاری سے زیادہ متاثر نہیں ہوں۔“

روبی انعم کے بشریٰ انصاری پر تابڑ توڑ حملے, وی لاگ اور میک اپ پر سخت تبصرہ

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل اصل اداکار کم اور ماڈلز زیادہ نظر آ رہے ہیں، جنہیں اپنے لک اور شکل و صورت کی تو فکر ہے، لیکن کردار کی گہرائی پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

شبیر جان کے اس بیان نے مداحوں کو چونکا دیا، کیونکہ ہمایوں سعید کو ان کے کامیاب ڈراموں اور فلموں کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔

ہانیہ عامر نے دنیا کی حسین ترین اداکاراؤں میں جگہ بنا لی

لیکن یہ بات بھی ماننی پڑے گی کہ شبیر جان جیسے سینئر فنکار کی رائے تجربے کی روشنی میں ہوتی ہے اور وہ انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی ”لُک پرستی“ پر آواز بلند کر رہے ہیں۔

شبیر جان نے ہمایوں سعید کی محنت کی تعریف کی، لیکن ان کی اداکاری کو مزید بہتر بنانے کا مشورہ بھی دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے شوبز میں صرف خوبصورتی پر زور دینے کے رجحان پر تنقید کی۔

Similar Posts