ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے جس کے بعد صوبے میں ایک نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔ ضلع پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ علاقہ اس سے قبل سب ڈویژن کے طور پر موجود تھا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑ پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے 39ویں اجلاس میں 2 اکتوبر 2025 کو کیا گیا تھا۔ فیصلہ اب باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ضلع پہاڑ پور کا صدر مقام بھی پہاڑ پور ہی ہوگا۔

حکومتی اقدام کے بعد انتظامی ڈھانچے کی از سرِ نو تشکیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس سے مقامی سطح پر گورننس اور خدمات کی فراہمی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

 

Similar Posts