اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے کہا کہ مجھے پوڈ کاسٹ میں دیے گئے بیانات پر افسوس ہوتا ہے مگر کیا کروں کہ میرے منہ سے سچ نکل جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری فیملی کو اس حوالے سے بہت فکر رہتی ہے کیونکہ بچپن سے ہی فطرت ایسی ہے جو بھی ہو بول دیا جائے مگر اب میں بہت محتاط ہوگیا ہوں۔
بہروز سبزواری نے کہا کہ میں نے اسی وجہ سے پوڈ کاسٹ میں جانا چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ وہ پیسے بنانے کیلیے متنازع سوالات کرتے ہیں اور پھر بات کو دوسرا مطلب دیتے ہیں، ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے مگر کیا کریں ہمارے لوگوں کو یہی پسند آتا ہے اور وہ تنازعات کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
بہروز سبزواری نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں تنازع کی وجہ بن جاتا ہوں مگر آپ بتائیں کیا سچ بولنے میں کوئی مسئلہ ہونا چاہیے۔