نجی ٹی وی شو میں اینکر نے اداکارہ سے ایک بار پھر وزن کم کرنے سے متعلق سوال کیا تو جواب میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ’میں اس بات پر حیران ہوں کہ ہمارے لوگ کتنے فارغ ہیں جو جھوٹی باتوں پر یقین کرلیتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اوزمپک استعمال نہیں کی اور جن لوگوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں نے دوا کھا کر وزن کم کیا تو میں جلد اُن کے خلاف قانونی ایکشن لوں گی۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ’ہمارا مذہب اسلام کسی بھی بات کے گمان سے روکتا ہے مگر لوگوں نے اپنی طرف سے میرے بارے میں سوچ کر یقین کرلیا کہ میں نے وزن کم کرنے کیلیے اوزمپک دوا کا استعمال کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں اگر اپنے بارے میں بات کروں تو میرے پاس اتنا وقت ہی نہیں کہ کسی اور کی زندگی پر انگلی اٹھا سکوں جبکہ اب تو یہ فیشن بن گیا ہے کہ ہم دوسرے لوگوں کی زندگی میں مداخلت اور پھر سوالات کرتے ہیں جبکہ دین میں اس کی بھی اجازت نہیں ہے‘۔
شگفتہ اعجاز نے کہا کہ لوگ میری تصویریں لگا کر انہیں پھیلا رہے ہیں اور میں اس بات پر نہ صرف نالاں ہوں بلکہ شدید غصہ بھی ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس سفر میں ایک طویل جدوجہد کر کے ہی کامیابی حاصل کی ہے اور یہ میرے لیے بالکل بھی آسان نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ میری چھوٹی بیٹیوں نے بھی اس حوالے سے مشکل وقت گزارا ہے۔