پاکستان کی چار رکنی ٹیم آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کیلئے کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی

پاکستان کی چار رکنی  ٹیم آئی ٹی ایف ورلڈ ماسٹر سینئرز ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لے گی، وقار نثار کی قیادت میں پاکستان ٹیم کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔

لاہور  جم خانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار نثار کا کہنا تھا کہ 70 پلس ایج گروپ میں وقار نثار، 60 پلس ایج گروپ میں رشید ملک جبکہ 55 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز اور فرقان الدین خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

آئی ٹی ایف سینئر چیمپیئن شپ کا پہلا ایونٹ چھ سے بارہ اور دوسرا 13 سے 19 دسمبر تک تھائی لینڈ میں ہورہا ہے۔

منتخب کردہ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں زیادہ تر یورپین سینئر کھلاڑی شرکت  کررہے ہیں۔پاکستانی سینئر کھلاڑی مینز سنگلز، ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

Similar Posts