کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ علاقہ مکینوں کا رات گئے ایک بار پھر احتجاج، کل دوبارہ مظاہرے کا اعلان

گلشن اقبال نیپا چورنگی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے قریب کمسن ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے واقعے کے خلاف پیر کی شب علاقہ مکینوں نے ایک بار پھر سے جائے وقوعہ کے قریب احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔

 اس موقع پر مشتعل افراد کی جانب سے ٹائروں کو بھی نذر آتش کیا گیا اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔

یہ پڑھیں: کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی

 احتجاج کے باعث نیپا سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے، ہم علاقہ مکین ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ میئر کراچی استعفیٰ دیں اب یہ تحریک نہیں رکے گی آج شام منگل کو 4 بجے نیپا چورنگی کے قریب دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔

Similar Posts